جے پور:15 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)راشٹریہ لوک تانترک پارٹی (آرایل پی) آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ریاست کی تمام 25 سیٹوں پر انتخاب لڑے گی۔اس کے لئے وہ بی ایس پی، بی ٹی پی اوسی پی ایم سمیت دیگر جماعتوں سے اتحاد کے لئے بات چیت کر رہی ہے۔آرایل پی کے قومی کنوینر اور کھاسر سے رکن اسمبلی ہنومان بینی وال نے ہفتہ کو یہ اعلان کیا۔بینی وال نے کہاکہ ریاست کی 25 سیٹوں پر آرایل پی اتحاد کے ذریعے اپنے امیدوار اتارے گی،اس کے لئے بی ایس پی، کمیونسٹ پارٹی، بی ٹی پی اور دیگر جماعتوں سے اہم دور کی بات چیت چل رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگرچہ اسمبلی انتخابات میں ان کی اس سمت کوشش کامیاب نہیں رہی لیکن پوری امید ہے کہ لوک سبھا میں کوئی نہ کوئی اتحاد سامنے آئے گا۔بینی وال نے کہا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں پہلی بار میدان میں اتری آرایل پی نے 57 سیٹوں پر امیدوار اتارے،وہ تین سیٹوں پر جیت ہی نہیں درج کی بلکہ تقریبا دو درجن سیٹوں پر اس امیدواروں نے اچھے خاصے قابل احترام ووٹ حاصل کر نتائج بدل دئے۔انہوں نے کہاکہ ہم شروع سے ہی کہتے رہتے ہیں کہ اقتدار تک پہنچناہمارا مقصد نہیں ہے،ہم مسائل پر مبنی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ہنومان بینی وال نے کہا کہ عام انتخابات میں بھی پارٹی کسانوں کو کل قرض معافی، مفت بجلی، بے روزگاری بھتے اور سرکاری ملازمتوں میں خالی عہدے بھرنے سمیت دیگر مسائل کو لے کر اترے گی۔اس موقع پر پارٹی کے دیگر ممبران اسمبلی اندرا دیوی اور پخراج بھی موجود تھے،اگرچہ کسی دوسرے پارٹی کا لیڈر موجود نہیں تھا۔قابل ذکر ہے کہ دسمبر میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں آرایل پی نے کھیاسر کے ساتھ ساتھ میڑتا اور بھوپال گڑھ سیٹ پر جیت درج کی تھی۔